یو اے ای نے کرکٹر اعظم خان کو گولڈن ویزے سے نواز دیا

دبئی : متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پاکستانی کرکٹر اعظم خان کو گولڈن ویزے سے نواز دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعظم خان نے گولڈن ویزا ملنے کی تصویر شیئر کی ہے۔

اعظم خان نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ مجھے ایک ایسے ملک سے گولڈن ویزا ملنے پر فخر ہے جسے میں اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں