اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈ ار نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر ردِعمل دے دیا،انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے غیر ذمہ دارانہ بیان کا مقصد ملکی سیکیورٹی صورتحال کو نقصان پہنچانا ہے،معیشت کو 47 ویں نمبر پر پہنچانا عمران خان کی نااہلی اور کرپشن سے بھرمار دور کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اسحاق ڈار نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے معیشت کو جو نقصان پہنچایا اس کا خمیازہ عوام مہنگائی کی صورت میں بھگت رہے ہیں،جب سے عمران خان کو آئینی طریقے سے کرسی سے ہٹایا گیا تو وہ پاگل ہو چکے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور عمران خان کا موازنہ کیا ہی نہیں جا سکتا،وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی جماعت کے لیڈر کے طور پر عمران خان کو نیشنل ایکشن پلان اور قومی سلامتی کیلئے ڈائیلاگ میں شرکت کی دعوت دی لیکن اس پر عمران خان کا ردعمل انتہائی حیران کن ہے۔
