Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سریہ مزید مہنگا، فی ٹن قیمت 2 لاکھ 88 ہزار 500 کی بلند سطح پر! |

سریہ مزید مہنگا، فی ٹن قیمت 2 لاکھ 88 ہزار 500 کی بلند سطح پر!

کراچی :غریب آدمی کے لئے گھر بنانے کا خواب صرف خواب ہی رہ گیا ہے۔پاکستان میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 88 ہزار 500 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جو 12 ہزار اضافے کو ظاہر کرتی ہیں، جس کی وجہ صنعتکار خام مال کی قلت اور موجودہ معاشی صورتحال کو قرار دے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریلی اسٹیل لمیٹڈ (اے ایس ایل) نے لاہور ریجن میں ڈیلرز کو اطلاع دی کہ 9.5-10 ایم ایم سریے کی قیمت 2 لاکھ 88 ہزار فی ٹن اور 12ایم ایم سے اوپر کے سریے کی قیمت 2 لاکھ 86 ہزار روپے ہوگی۔اسی طرح 2 فروری سے اسلام آباد ریجن میں 9.5-10 ایم ایم اور 12 ایم ایم کے سریے کی قیمت 2 لاکھ 88 ہزار 500 اور 2 لاکھ 86 ہزار 500 روپے ہوگی۔

کمپنی نے اپنے صارفین کو اطلاع دی کہ وہ ملک میں خام مال کی قلت کے سبب نئے آرڈرز نہیں لے رہی۔مغل اسٹیل نے بھی 3 فروری سے فی ٹن ’ری بار‘ سریے کی قیمت میں 12 ہزار روپے اضافے کا اعلان کیا۔

یونین اسٹیل نے اپنے بزنس پارٹنرز کو بتایا کہ وہ 3 فروری سے نئے آرڈرز نہیں لے رہے۔ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے چیئرمین الطاف تائی نے بتایا کہ تعمیراتی خام مال خاص طور پر سریے کی زیادہ قیمتوں کی وجہ بلڈرز اپنے پروجیکٹس بند کر رہے ہیں، جس کے سبب ہزاروں افراد کی ملازمتیں ختم ہو رہی ہیں۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ تعمیراتی خام مال ہمسایہ ممالک سے بارٹر کی بنیاد پر منگوایا جائے تاکہ موجودہ صورتحال پر قابو پایا جاسکے ورنہ بلڈرز اور ڈیولپرز اپنی سرمایہ کاری دیگر ممالک میں لے جانے پر مجبور ہو جائیں گے، یہ قدم پاکستانی معیشت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔

جنوری میں سیمنٹ کی فروخت میں 5.24 فیصد بہتری کے باوجود رواں مالی سال کے ابتدائی 7 مہینے میں مجموعی فروخت 14 فیصد کمی کے بعد 2 کروڑ 36 لاکھ ٹن رہ گئی۔رپورٹ کے مطابق جنوری میں سیمنٹ کی مقامی فروخت ایک فیصد اضافے کے بعد 40 لاکھ ٹن رہی۔