Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اماراتی صدربیلاروس کے ہم منصب سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال | زرائع نیوز

اماراتی صدربیلاروس کے ہم منصب سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ریاض : متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے ابوظبی میں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق دونوں صدور نے’’دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مفادمیں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پربات چیت کی ہے‘‘۔

صدرلوکاشینکو متحدہ عرب امارات کےسرکاری دورےپرہیں۔انھوں نے ابوظبی میں پرتپاک استقبال پرمیزبان شیخ محمد کا شکریہ ادا کیا اور یواے ای کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے اپنے ملک کی خواہش کا اظہارکیا۔بیلاروس کی صدارتی ویب سائٹ پر شائع شدہ ایک رپورٹ میں لوکاشینکو کا کہنا تھا کہ ’’جناب صدر! میں بہت سیدھا شخص ہوں، اس لیے آپ جانتے ہیں کہ میں آپ کے بارے میں کیا سوچتا ہوں۔ میں نے ہمیشہ آپ کا اورآپ کے دوستوں کا بہت احترام کیا ہے‘‘۔

گذشتہ ماہ روس اور بیلاروس نے مشترکہ فوجی مشقیں کی تھیں جس کے بعد کیف اورمغرب میں یہ خدشہ پیدا ہوگیا تھا کہ ماسکویوکرین میں ایک نیا زمینی حملہ شروع کرنے کے لیے اپنے اتحادی بیلاروس کو استعمال کرسکتا ہے۔روس نے گذشتہ سال فروری میں یوکرین پرحملے کے لیے بیلاروس کو اسپرنگ بورڈ کے طور پر استعمال کیا تھا۔یوکرین نے بیلاروس کی جانب سے ممکنہ حملوں کے بارے میں مسلسل خبردار کیا ہے اور صدرولودی میرزیلنسکی نے کہا ہے کہ ملک کو بیلاروس کے ساتھ اپنی سرحد پرتیاررہنا چاہیے۔

حملے کے آغاز کے بعد سے بیلاروس نے اپنے طور پر اورروس کے ساتھ مشترکہ طور پرمتعدد فوجی مشقیں کی ہیں۔ ماسکوکے ساتھ مل کر منسک بھی ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کے ساتھ ان مشقوں کو تقویت دے رہا ہے۔