Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جنگجوؤں کا سعودی سیکیورٹی فورسز پر حملہ، داعش نے ویڈیو جاری کردی | زرائع نیوز

جنگجوؤں کا سعودی سیکیورٹی فورسز پر حملہ، داعش نے ویڈیو جاری کردی

بین الاقوامی شدت پسند دہشت گرد تنظیم داعش نے سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ دار یقبول کرتے ہوئے ویڈیو جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز دارالحکومت کے جنوبی علاقے میں چار دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے دہشت گردی کا حملہ ناکام بنایا۔ مقابلے میں 3 حملہ آور ہلاک جبکہ سیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

سعودی عرب کے سرکاری نیوز چینل الاخباریہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ پولیس نے حملہ ناکام بنادیا تھا، یہ حملہ دارالحکومت ریاض سے شمال میں 250 کلومیٹر کے فاصلے پر قائم سیکیورٹی فورسز کی عمارت میں کیا گیا۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر داعش کی جانب سے ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر جاری کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح حملہ آور دھماکا خیز مواد کے ہمراہ سیکیورٹی فورسز کی جانب بڑھ رہا ہے۔

نیوز ایجنسی عماق نے مذکورہ ویڈیو جاری کی جس میں حملہ آوروں کو شہید قرار دیا گیا تاہم یہ واضح نہیں ہوسکتا کہ ویڈیو کب بنائی گئی ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص سعودی عرب کے شاہی خاندان پر تنقید کررہا ہے اور اس حملے کو سعودی عرب، شام اور عراق میں مسلمانوں کو قید کیے جانے کا رد عمل قرار دیا گیا۔