کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے مردم شماری کی منظوری کے حوالے سے ایک اہم دستاویز شیئر کردی جس میں ایم کیو ایم نے مردم شماری کی حمایت اور منظوری دی۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے منظور کی گئی مردم شماری کی دستاویز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں یہ ریکارڈ کیلیے شیئر کررہا ہوں‘۔
انہوں نے لکھا کہ ’متنازع مردم شماری کی منظوری کے فیصلے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اختلاف کیا اور احتجاج کیا تھا جبکہ پی ٹی آئی حکومت میں اتحادی رہتے ہوئے ایم کیو ایم اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے مردم شماری کے نتائج کی حمایت کی اور منظوری دی‘۔
For the record, I am tweeting the decision of CCI approving the controversial census wherein only CM Sindh of #PPP protested & dissented while Imran Khan, his PTI with the support of MQM & GDA got the census approved. Why didn’t MQM object before the Cabinet or Parliament? pic.twitter.com/saRIWyAWRx
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) February 5, 2023
مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ ’ایم کیو ایم نے کابینہ یا پارلیمنٹ کے سامنے مردم شماری کے نتائج پر اعتراض کیوں نہیں کیا تھا؟‘۔
