Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
کراچی میں ڈاکوؤں نے پاک فوج کو بھی نہ بخشا |

کراچی میں ڈاکوؤں نے پاک فوج کو بھی نہ بخشا

شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر پاک فوج کے جوان سمیت 3 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا

کراچی:  شہر بھر میں پولیس کی جانب سے اسنیپ چیکنگ کے باوجود اسٹریٹ کرمنلز بھی متحرک دکھائی دے رہے ہیں ، شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر پاک فوج کے جوان سمیت 3 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے علاقے کنیز فاطمہ سوسائٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے بازو پر گولی لگی تھی ، مضروب کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او سرجانی ریاض بھٹو نے بتایا کہ زخمی کی شناخت 25 سالہ زین الحسن کے نام سے کی گئی جو کہ پاک فوج کا جوان ہے اور اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

دریں اثنا سپر ہائی وے جلالی بابا مزار کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 2 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جنھیں چھیپا کے رضا کاروں ںے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں ان کی شناخت 22 سالہ تنویر احمد اور 28 سالہ سہیل قاسم کے نام سے کی گئی جنھیں کندھے اور بازو پر گولیاں لگی تھیں اس حوالے سے گڈاپ سٹی پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔