ریاض : سعودی عرب کے آسمان پر اتوار کی رات ’’ سنو مون‘‘ کا نظارہ کیا گیا۔
یہ پورا اور مکمل چاند ہوتا ہے ۔ یہ سعودی عرب اور عرب دنیا کے آسمان پر رات بھر نظر آیا ۔
اس پورے چاند کو سنو مون کہا جاتا ہے کیونکہ یہ مہینہ ایسا ہوتا ہے جس میں شمالی نصف کرہ میں سال میں سب سے زیادہ سردی ہوتی ہے۔
اکثر علاقے برف باری کا مشاہدہ کرتے ہیں۔ اس چاند کا نام کچھ مقامی امریکی قبائل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جنہوں نے اسے “بھوک کا چاند” بھی کہا تھا۔ اس نام رکھنے کی وجہ خوراک کے ذرائع کی کمی اور درمیانی عرصے میں شکار کے مشکل حالات تھے۔
