لاہور : مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم نظریں بچھائے بیٹھے ہیں، آئیں جیل بھریں۔ملتان کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہم انتظار کررہے ہیں، جیل بھریں۔
انہوں نے کہا کہ شروعات زمان پارک سے کریں، فرنٹ لائن پر انہوں نے خواتین کو رکھا ہوا ہے، خود سامنے آئیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کے ورکرز کنونشن میں جذبہ اور حوصلہ ملا، بےشک مہنگائی ہے لیکن کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں، ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر کے دعوے سب کے سامنے ہیں۔
