Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آئی ایم ایف کا 2 پاور پلانٹس کی فوری نجکاری کا مطالبہ | زرائع نیوز

آئی ایم ایف کا 2 پاور پلانٹس کی فوری نجکاری کا مطالبہ

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے دو پاور پلانٹس کی فوری نجکاری کا مطالبہ کر دیا ہے۔

رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے جون تک حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری کا مطالبہ کیا گیا،آئی ایم ایف کے مطابق نجکاری کمیشن دونوں پاور پلانٹس کی فوری نجکاری کا پلان دے۔

پاور پلانٹس کی نجکاری کا پلان کل تک آئی ایم ایف کے ساتھ فائنل کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے اسٹیل ملز کی بھی نجکاری کا مطالبہ کیا ہے،جبکہ آرڈیننس میں ٹیکس اقدامات کا فیصلہ بھی کل تک ہو جائے گا۔
دوسری جانب آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ٹیکنیکل مذاکرات مکمل نہیں ہو سکے۔

ٹیکنیکل مذاکرات کا آج ایک اور دور ہو گا،معاشی ڈیٹا پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اتفاق نہیں ہو سکا۔