پشاور : پولیس لائنز مسجد میں دھماکے کے بعد مسجد میں داخلے کے نئے احکامات جاری کر دیے گئے۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز کیپیٹل سٹی پولیس رحیم حسین نے احکامات جاری کردیے۔
رحیم حسین کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق پشاور کے علاقے صدر کی پولیس لائنز مسجد میں کوئی اہلکار اسلحہ، بلٹ پروف جیکٹ یا ہیلمٹ کے ساتھ داخل نہیں ہوگا۔
ایس پی ہیڈکوارٹرزسی سی پی کا کہنا ہے کہ تمام نمازی تلاشی کے بعد مسجد میں داخل ہوں گے۔
