Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
بیرون ممالک سے کارکنوں کی ترسیلات زرگھٹ گئیں | زرائع نیوز

بیرون ممالک سے کارکنوں کی ترسیلات زرگھٹ گئیں

کراچی: جنوری 2023ءمیں کارکنوں کی ترسیلات زر میں گزشتہ ماہ کی نسبت کمی آگئی اور جنوری 2023ءمیں کارکنوں کی ترسیلات زر میں 1.9 ارب ڈالر کی آمد ہوئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جنوری 2023ءمیں کارکنوں کی ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر 9.9 فیصد اور سال بسال بنیادوں پر 13.1 فیصد کمی ہوئی۔

مالی سال 23ءکے ابتدائی سات مہینوں میں مجموعی طور پر 16 ارب ڈالر کی آمد ہوئی، اورترسیلات زر میں گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 11 فیصد کمی ہوئی۔ جنوری 23ء میں ترسیلات زر کے اہم ذرائع میں سعودی عرب (407.6 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (269.2 ملین ڈالر)، برطانیہ (330.4 ملین ڈالر) اور امریکہ (213.9 ملین ڈالر) شامل ہیں۔