اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلوں اور آرڈر پر نظرِ ثانی کا بل ہنگامے اور شور شرابے میں سینیٹ میں منظور کر لیا گیا۔
سینیٹ میں بل عرفان صدیقی نے پیش کیا۔چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرِ صدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔
اس موقع پر اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے توہینِ عدالت نامنظور کے نعرے لگائے اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے کہاکہ یہ نااہلی کے کیسز معاف کرانے کے لیے بل لا رہے ہیں، پہلے انہوں نے کرپشن کیسز معاف کرائے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آرٹیکل 188 میں نظرِ ثانی اختیار کا ذکر کیا گیا ہے، نظرِ ثانی میں لوگوں کے ساتھ ظلم ہوتا ہے، اس کو بہتر کرنے کے لیے پروسیجرل قانون لایا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلوں اور آرڈر پر نظرِ ثانی کے بل کی سینیٹ میں منظور کے دوران اپوزیشن کے ارکان نے ایوان میں احتجاج کرتے ہوئے چیئرمین ڈائس کے سامنے نعر…