Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فاروق ستار اور عامر خان کی گرفتاری، ڈی جی رینجرز کو ہدایت | زرائع نیوز

فاروق ستار اور عامر خان کی گرفتاری، ڈی جی رینجرز کو ہدایت

کراچی، انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی جی رینجرز سندھ محمد سعید کو حکم دیا ہے کہ وہ ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں پاکستان مخالف نعروں اور میڈیا ہاؤسز پر حملوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس کے مفرور ملزمان ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹرفاروق ستار اور سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے ایک بار پھر فاروق ستار اور عامرخان سمیت دیگر مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ محمد سعید کو حکم دیا ہے کہ وہ ملزمان کو گرفتار کرکے 31 مئی کو عدالت میں پیش کریں۔