Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی ڈاکوئوں کے رحم و کرم پر ! ایک اور نوجوان جان سے گیا، 6 زخمی | زرائع نیوز

کراچی ڈاکوئوں کے رحم و کرم پر ! ایک اور نوجوان جان سے گیا، 6 زخمی

کراچی: ڈاکوئوں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک اور نوجوان کی زندگی کا چراغ گل کردیا ۔فائرنگ اور لاٹھی ڈنڈے کے وار سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔ سرجانی ٹائون سیکٹر پچاس اے میں اتوار کی شب ڈاکوئوں کی فائرنگ سے پچیس سالہ عصمت اللہ ولد نعمت اللہ جاں بحق ہوگیا ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

ایس ایچ او سرجانی ٹائون انسپکٹر یاسین گجر نے بتایا کہ مقتول اپنی ہارڈویئر کی دکان پر بیٹھا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان پہنچے ۔

انھوں نے لوٹ مار کی تو عصمت اللہ نے مزاحمت کردی جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے ، فائرنگ کے نتیجے میں عصمت اللہ کو سینے پر ایک گولی لگی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ، مقتول علاقے کا ہی رہائشی تھا ، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

قائد آباد کے علاقے میں قائم ریڈیو پاکستان گرائونڈ کے قریب بھی ڈاکوئوں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی جس سے پندرہ سالہ سعد ولد امتیاز زخمی ہوگیا ، مضروب کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لے جایا گیا۔

پیرآباد کے علاقے میانوالی کالونی میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا ، اس دوران فائرنگ کی گئی جبکہ لاٹھی ڈنڈوں کا بھی آزادانہ طور پر استعمال کیا گیا۔

فائرنگ کے باعث سترہ سالہ مکینزی ولد دلاور زخمی ہوگیا جبکہ لانڈھی ڈنڈے کے وار سے پینتیس سالہ صابر ولد برکت ، ستائیس سالہ ارسلان ، ستاون سالہ رفیق اور پینتیس سالہ تحسین زخمی ہوگئے ، تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا۔