Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بیلٹ پیپرز چوری کامقدمہ درج | زرائع نیوز

بیلٹ پیپرز چوری کامقدمہ درج


کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی پولیس نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر بیلٹ پیپر چوری کرنے کا مقدمہ پریزائیڈنگ افسر کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔

ایف آئی آر نمبر 410 کے مطابق 16 جون کو این اے 240 کورنگی کے ضمنی الیکشن میں پولنگ اسٹیشن نمبر 87 لانڈھی سے بیلٹ پیپرز چوری کیے گئے تھے جس میں ایک سیاسی جماعت کا کارکن ملوث تھا,

پولیس اطلاع ملنے پر پہنچی اور اس سیاسی کارکنان بیلٹ پیپر لے کر انتخابی عملے کے حوالے کردیے مگر اس دوران ایک سیاسی جماعت کے 30 سے 40 کارکنان پولنگ اسٹیشن پہنچے

اور پریزائیڈنگ افسر کو تشدد کا نشانہ بنایا, گالم گلوچ کی, کارکنان نے پولیس سے بھی مزاحمت کی۔ پریزائیڈنگ افسر کے بیان کے مطابق پولنگ اسٹیشن کے باہر ہنگامہ آرائی بھی ہوئی۔

فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں, میں نے سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کے حوالے کردی ہیں لہذا قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔