کراچی:بلوچستان کی شمالی مشرقی ہواوں کی رفتار بڑھنے کے سبب موسم مذید سرد ہوگیا،ہواوں کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی،اتوار کو کم سء کم پارہ 9.9 ڈگری رہا۔
بلوچستان کی یخ بستہ شمال مشرقی ہواوں کے باعث موسم مذید سرد ہوگیا،سمندری ہواوں کی بندش کے باعث متوازی سمت کی دن بھر چلنے والی ہواوں کی رفتارابتداء میں متوازی رہی تاہم شام کے وقت اس کی رفتار میں مذید اضافہ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق معمول سے تیز ہواوں کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی،اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 9.9 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے3 روز کے دوران شہر کے مجموعی درجہ حرارت(صبح / شام)میں کمی ریکارڈ ہوسکتی ہے،اس دوران شہر شمال مشرقی/ مشرقی ہواوں کے زیراثر رہ سکتا ہے،آج(پیر)کو کم سے کم پارہ 8 ڈگری تک گرنے کا بھی امکان ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق صوبے بھر میں موسم ٹھنڈا اور خشک رہنے کی توقع ہے،وسطی اور بالائی سندھ کے اضلاع میں صبح کے وقت دھند چھاسکتی ہے۔
