کراچی :انویسٹی گیشن پولیس اور اے وی سی سی نے کراچی کے علاقے ملیر شاہ لطیف ٹاؤن کی لاپتہ لڑکی کو ٹھٹھہ جنگ شاہی سے بازیاب کرا لیاہے۔
پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن سے 24 ستمبر کو لاپتہ ہونے والی 11 سالہ لڑکی رمشا کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے،بچی اپنی مرضی سے لانڈھی ریلوے اسٹیشن پہنچی تھی،یہ بچی رمشا اسٹیشن پر موجود ایک فیملی کو والدین کی وفات کا بتا کر ان کے ساتھ چلی گئی تھی۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر کے مطابق ٹیکنیکل سپورٹ کی مدد سے مذکورہ بچی کا پتہ لگایا گیابچی کو کسی نے اغواء نہیں کیا تھا، وہ اپنی مرضی سے مذکورہ فیملی کے ساتھ گئی تھی بچی کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے اور عدالتی حکم پر بچی والدین کے حوالے کر دی گئی ہے۔
