Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ترکیہ کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے , شہباز شریف | زرائع نیوز

ترکیہ کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے , شہباز شریف

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ان حالات میں کبھی ترکیہ کو اکیلا نہیں چھوڑے گا۔وزیراعظم شہباز شریف لاہور ہوائی اڈے پر ترکیہ کے لیے امدادی سامان بھیجنے کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ یقین ہے ترک اور شام کے عوام اس مشکل سے جلدنکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس دن یہ سانحہ ہوا ترک صدر سے بات کی اور تعاون کایقین دلایا، اسی رات پاک آرمی کی ٹیم ترکیہ روانہ کی۔وزیراعظم نے کہا کہ ترکی اور شام میں ہزاروں لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے، ترکیہ اور شام میں لوگ ملبے سے اپنے پیاروں کو تلاش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2010 میں پاکستان میں بدترین سیلاب آیا تو ترک صدر پاکستان آئے، ترکیہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ملین ڈالر امداد دی، 2005 کے زلزلے میں بھی ترکیہ نے پاکستان کی بڑھ چڑھ کر مدد کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ بھیجے جانے والی پاکستانی امداد کی ترسیل شروع ہوچکی ہے، آج سو ٹن سامان بذریعہ ٹرک ترکی روانہ کیے جارہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ نماز جمعہ میں پاکستانی عوام ترکیہ کے عوام کیلئے خصوصی دعا کریں، پاکستان کی جانب سے ترکیہ کی امداد کا سلسلہ ہر روز جاری رہے گا۔انہوں نے عوام، تاجر اور فلاحی اداروں سے امداد دینے کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔شہبازشریف نے کہا کہ ترکیہ کو عطیات دینے سے متعلق ایک کمیٹی بنائی ہے ، چاروں وزرائے اعلیٰ سے درخواست کی کہ وہ بھی عطیات جمع کریں۔