Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سپریم کورٹ کا سپر ٹیکس کے تمام مقدمات یکجا کر کے اگلے ہفتے مقرر کرنے کا حکم | زرائع نیوز

سپریم کورٹ کا سپر ٹیکس کے تمام مقدمات یکجا کر کے اگلے ہفتے مقرر کرنے کا حکم

اسلا آباد: سپریم کورٹ نے سپر ٹیکس کے تمام مقدمات یکجا کر کے اگلے ہفتے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

ایف بی آر کے وکیل نے کہا کہ سپر ٹیکس کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا حتمی فیصلہ آ گیا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے پر عملدرآمد 60 دن کے لیے معطل کیاہے۔وکیل کمپنیز لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ایف بی آر کی درخواستیں غیر موثر ہو چکیں۔

وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ عدالت 50 فیصد سپر ٹیکس کی ادائیگی کاحکم نہیں دے سکتی۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس میں کہا کہ اگلے ہفتے اس کیس کو مقرر کر دیتے ہیں، ایف بی آر سپر ٹیکس کیس میں اچھی نیت سے آیا ہے۔

چیف جسٹس نے کیس کی سماعت 16 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فارن کرنسی کی بیرون ملک اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔