اعلی رینک کے تبادلے اچانک منسوخ

کراچی پولیس میں حالیہ دنوں میں ہونے والے تبادلے الیکشن کمیشن کی درخواست پر منسوخ کردیے گئے۔

تبادلے منسوخ ہونے کے بعد ایس ایس پی کورنگی فیصل بشیر میمن کے تبادلے کا نوٹیفکیشن منسوخ ہوگیا جبکہ گریڈ 19 کے پولیس افسر فیصل بشیر میمن ایک بار پھر ایس ایس پی کورنگی تعینات ہوگئے۔

حال ہی میں ایس ایس پی کورنگی تعینات ہونے والے طارق نواز کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا یے جبکہ ایس ایس پی فیصل بشیر میمن کو ڈسٹرکٹ ویسٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

مذکورہ تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا یے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: