Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ بڑے چیلنجز ہیں: بلاول | زرائع نیوز

دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ بڑے چیلنجز ہیں: بلاول

کراچی،اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور منشیات کی سمگلنگ بڑے چیلنجز ہیں جبکہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث گلوبل وارمنگ جیسے مسائل بھی درپیش ہیں۔ دنیا کیساتھ ملکر ان تمام چیلنجز کامقابلہ کرنا ہوگا۔

کراچی میں میری ٹائم ایکسپو اور انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزیدکہا کہ امن مشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔ غیرملکی وفوداورتمام سٹیک ہولڈزکوخوش آمدید کہتاہوں ۔فوڈ سکیورٹی اورسیاحت میں سمندرکی اہمیت کواجاگرکرتے ہیں جبکہ بلیواکنامی کوملک کی معیشت کیلئےاستعمال کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سمندری وسائل استعمال کرنے سے آنیوالی نسلوں کو فائدہ ہوگا کیونکہ پاکستان 85 فیصد تجارت سمندرکے ذریعے کرتا ہے۔تاہم موسمیاتی تبدیلیوں سے سمندرکی سطح بلندہورہی ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے گلوبل وارمنگ بھی بڑھ رہی ہے ۔