Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
موٹرسائیکل کو ٹکر، سندھ رینجرز کا بیان سامنے آگیا! | زرائع نیوز

موٹرسائیکل کو ٹکر، سندھ رینجرز کا بیان سامنے آگیا!

کراچی: کراچی کے علاقے پاک کالونی سگنل پر رینجرز موبائل کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مارنے اورموٹر سائیکل سوارکو اہلکاروں کی جانب سے برسرعام تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی،جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وائرل ویڈیومیں دیکھا جاسکتا تھا کہ رینجرز موبائل سے ٹکر کے بعد موٹر سائیکل سوارسڑک پر گر گیااور تین رینجرز اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کے بعد رینجرز اہلکار موٹر سائیکل سوار کو موبائل میں بٹھا کر لے گئے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزم دوران چیکنگ رینجرز اہلکار کو ٹکر مار کر بھاگ رہا تھا،رینجرز کی گاڑی نے پیچھا کرکے موٹر سائیکل سوار ملزم کو ٹکر مار کر گرایا، گرفتار ملزم منشیات فروش ہے۔

سوشل میڈیا پرصارفین کا کہنا ہے کہ سزا دینا اوربرسرعام تشدد کا نشانہ بنانے کی قانون کسی کواجازت نہیں دیتا ہے تشدد کیے جانے والے شخص پرجوبھی الزامات ہیں اس کی گرفتاری کے وقت برسرعام تشدد خلاف قانون ہے جس پرکارروائی ہونی چاہیئے۔

ترجمان رینجرکا کہنا ہے کہ میوہ شاہ قبرستان کے قریب منشیات بیچنے والا ملزم رینجرز سے بھاگنے کی کوشش کررہا تھا،ملزم دوران چیکنگ رینجرز اہلکار کوٹکر مار کر بھاگ رہا تھا،رینجرز کی گاڑی نے پیچھا کر کے ملزم کی موٹرسائیکل کو ٹکر مار کر گرفتار کرلیا۔