نسلہ ٹاور کیس: منظور قادر کاکا سمیت 4 ملزمان اشتہاری قرار

کراچی:نسلہ ٹاور کیس میں پیشرفت، انسداد بدعنوانی عدالت نے سابق ڈی جی SBCA منظور قادر کاکا سمیت 4 ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا۔

جن میں خیر ایم، اسلام احمد اور عرفان قریشی شامل ہیں، دوران سماعت تفتیشی افسر نے منظور قادر کی جائیداد سے متعلق رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ مفرور ملزم کے نام پر کوئی جائیداد نہیں، ملزمان کی گرفتاری میں ناکام رہے، کیس میں 23 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔

عدالت نے سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی، ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کی جائیں گی، ملزمان پر 262 اسکوائر یارڈ نسلہ ٹاور کو دینے کا الزام ہے۔