Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ایم کیو ایم پاکستان کا وفد وزیراعظم سے ملاقات کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا |

ایم کیو ایم پاکستان کا وفد وزیراعظم سے ملاقات کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا

اسلام آباد :متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا وفد وزیراعظم سے ملاقات کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا۔ایم کیو ایم کے وفد میں فاروق ستار، امین الحق اور دیگر رہنما شامل ہیں۔
اس موقع پر امین الحق نے کہا کہ ملاقات میں مردم شماری اور ڈی لیمٹیشن پر گفتگو کریں گے۔فاروق ستار نے کہا کہ ہمارا مسئلہ مردم شماری اور حلقہ بندی کا ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے صحافی نے سوال کیا کہ آج فاروق ستار بھی آئے، کیا مشاورت ہوگی وزیراعظم سے؟اس پر امین الحق نے کہا کہ جاوید حنیف بھائی بھی ساتھ ہیں مردم شماری پر وزیراعظم سے ملاقات کر رہے ہیں، مردم شماری کے بعد حلقہ بندیوں میں چار پانچ ماہ لگیں گے۔
امین الحق نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں اکتوبر اور نومبر میں انتخابات ہو جائیں گے، پارلیمنٹ کی 5 سالہ مدت پوری ہو پھر انتخابات ہونے چاہییں۔فاروق ستار نے کہا کہ مردم شماری صحیح ہونی چاہیے، وہ ٹھیک ہوگی تو سب ٹھیک ہو جائے گا، صحیح مردم شماری ہوگی تو درست نمائندے سامنے آئیں گے۔