Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
2012ء میں بھرتی کیے گئے محکمۂ تعلیم کے 286 ملازمین برطرف | زرائع نیوز

2012ء میں بھرتی کیے گئے محکمۂ تعلیم کے 286 ملازمین برطرف

کراچی : سندھ حکومت نے 2012ء میں بھرتی کیے گئے محکمۂ تعلیم کے 286 ملازمین کو برطرف کر دیا۔محکمۂ تعلیم سندھ کی جانب سے 286 ملازمین کی برطرفی کی تصدیق کی گئی ہے۔
محکمۂ تعلیم سندھ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈگریاں اور دستاویزات جعلی ہونے پر ان ملازمین کو نوکری سے برطرف کیا گیا ہے۔محکمۂ تعلیم سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ برطرف افراد میں اساتذہ، لیب اسسٹنٹ اور نائب قاصد شامل ہیں۔