پاک امریکہ دفاعی مذاکرات: دوسرا دور آج واشنگٹن میں شروع ہوگا

اسلام آباد: پاک امریکہ دفاعی مذاکرات کا دوسرا دور آج سے واشنگٹن میں شروع ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاک امریکہ مڈ لیول دفاعی مذاکرات 13 سے 16 فروری تک واشنگٹن میں ہو نگے۔

مذاکرات کا پہلا دور جنوری 2021 ء میں پاکستان میں ہوا تھا۔پاکستانی وفد کی قیادت چیف آف جنرل سٹاف کریں گے، وفد میں وزارت خارجہ، جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز اور تینوں مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز کے اعلیٰ حکام شامل ہونگے۔

امریکی ٹیم کی نمائندگی انڈر سیکرٹری ڈیفنس آفس کرے گا، دفاعی مذاکرات کے دوران دو طرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: