Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا |

شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

اسلام آباد: ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔شوکت ترین کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

شوکت ترین کے خلاف مقدمے کے مدعی کا نام ارشد محمود ولد غلام سرور ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ ان کی سوشل میڈیا پر وائرل مبینہ آڈیو کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے۔

درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق مبینہ آڈیو میں تیمور سلیم جھگڑا اور محسن لغاری سے شوکت ترین گفتگو کر رہے ہیں۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مبینہ آڈیو میں بدنیتی پر مبنی گفتگو کی گئی ہے۔