لاہور ہائیکورٹ: انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد : لاہور ہائی کورٹ میں عدالتی احکامات کے باوجود پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔عدالتِ میں شہری کی طرف سے وکیل اظہر صدیق نے درخواست دائر کی۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں گورنر پنجاب، الیکشن کمشنر، الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان اور سیکریٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔

دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتِ عالیہ نے پنجاب میں الیکشن کی فوری تاریخ کے اعلان کا حکم دیا لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: