پختون انگریزوں‌ کے غلام بن گئے، اسفند یار ولی

اسفند یار ولی کا کراچی میں جلسے سے خطاب، کہتے ہیں وعدہ خلافی وزیر اعظم نواز شریف کی عادت ہے، ایک پختون خود کو عالم دین اور دوسرا قوم پرست کہتا ہے، خدا کے واسطے کہیں تو سچ بولو۔

کراچی: (دنیا نیوز) عوامی نیشنل پارٹی نے کراچی میں پاور شو کیا۔ اسفند یار ولی نے دس سال بعد شہر قائد میں جلسے سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فاٹا خیبر پختونخوا کا حصہ بن کر رہے گا۔ انہوں نے وزیر اعظم پر اس حوالے سے وعدہ خلافی کا الزام بھی لگا دیا۔ اے این پی کے صدر نام لئے بغیر مخالفین پر خوب برس پڑے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔

– See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/389401#sthash.KZvBcrdg.dpuf

اپنا تبصرہ بھیجیں: