Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
10 کے بجائے 4 فیصد سپر ٹیکس جمع کرانے کا حکم | زرائع نیوز

10 کے بجائے 4 فیصد سپر ٹیکس جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سپر ٹیکس کیسز میں وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو ریلیف مل گیا۔عدالتِ عظمیٰ کے چیف جسٹس عمر عطاءبندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے۔

سپریم کورٹ نے تمام فریقین کو 10 فیصد کے بجائے 4 فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت اورایف بی آر کی اپیلوں پر سپریم کورٹ نے حکم جاری کیا ہے۔

مختلف انڈسٹریز نے گزشتہ سال بجٹ میں عائد سپر ٹیکس کو چیلنج کیا تھا۔سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ سال سے 10 فیصد سپر ٹیکس کی وصولی کو کالعدم قرار دیا تھاجس پر وفاقی حکومت اور ایف بی آر نے سپر ٹیکس کی وصولی کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔