Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
لسبیلہ ہیلی کاپٹرحادثہ، پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا کمپین چلانے والے شخص کو 5 سال قید کی سزا | زرائع نیوز

لسبیلہ ہیلی کاپٹرحادثہ، پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا کمپین چلانے والے شخص کو 5 سال قید کی سزا

اسلام آباد : پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا کمپین چلانے والے شخص کو 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔فیصل آباد کے سکندر زمان نے لسبیلہ میں آرمی ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد گمراہ کن پوسٹس کی تھیں۔گمراہ کن پوسٹس کرنے کے بعد ایف اے آئی اے ملزم کے خلاف حرکت میں آئی تھی۔

ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے سیکشن 20 اور 24 سی کے تحت کارروائی کی گئی۔
عدالت نے فوج مخالف سوشل میڈیا کمپین چلانے والے شخص کو 5 سال قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

ایف آئی اے کی دستاویز میں کہا گیا تھا کہ سوشل میڈیا کے کل 580 اکاؤنٹس کی چھان بین کی گئی۔178 اکاؤنٹس پر پی ٹی آئی کا جھنڈا یا نشان پائے گئے۔ 18 بھارتی اکاؤنٹس بھی پاک فوج کے شہدا کیخلاف مہم میں شامل تھے۔