Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جامعہ کراچی میں بدعنوانیاں قابل قبول نہیں، ایم کیو ایم پاکستان | زرائع نیوز

جامعہ کراچی میں بدعنوانیاں قابل قبول نہیں، ایم کیو ایم پاکستان

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے بیان میں کہا ہےکہ تدریسی عمل معطل ہونے کے باوجود بھی جامعہ کراچی اساتذہ کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جارہے، جامعہ میں بدعنوانیاں قابل قبول نہیں، جامعہ میں 4 سال سے اساتذہ کی ترقی اور نئی بھرتیوں کے مسائل درپیش ہیں، جس کے باعث طلبہ و طالبات کا نقصان ہورہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فائنانس ڈائریکٹر، سندھ حکومت کی بدنیتی جاری ہے، جس میں وی سی کا عمل دخل نہیں، بدنظمیوں کا نوٹس لیا جائے، جامعہ کے شعبہ قانون میں رواں سال کراچی کے نوجوانوں کو داخلہ نہ دیکر حق تلفی کی گئی، مہنگائی کے باوجود مزید فیس وصول کرنا نا انصافی ہے، گورنر سندھ، وزیراعلیٰ اساتذہ کے جائز مطالبات تسلیم کریں۔