لاہور: شہر ادب لاہور اور فیض فائونڈیشن کے تحت تین روزہ فیض فیسٹیول آج سے 19فروری تک الحمرا مال روڈ پرہوگا۔گزشتہ روز کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت پروگراموں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
اس موقع پرکمشنر لاہور نے کہا کہ 3روزہ فیض فیسٹیول 2023 ءمیں 18 پرفارمنسز اور 32ادبی نشستیں ہونگی۔ فیسٹیول میں 100سے زائد ملکی و غیر ملکی وفود شریک ہونگے۔ 5 تا 12 مارچ جشن بہاراں میں بھی فیض کے حوالے سے پروگرام ترتیب دیئے جائیں گے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں ساتویں فیض فیسٹیول میں پرفارمنگ آرٹ اور میوزیکل پروگرام بھی ہونگے جن میں نامور فنکار فن کا مظاہرہ کرینگے۔
کمشنر لاہورکی زیر صدارت فیض گھر میں فیض فیسٹیول کے انعقاد کے حوالے سے اجلاس میں سلیمہ ہاشمی، منیزہ ہاشمی، عدیل ہاشمی، سید علی عباس بخاری، میاں وحید الزمان، امیر علی قریشی اور دیگر افسروں و فیض فائونڈیشن کے ارکان نے شرکت کی۔
