Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مشال خان چالیسواں:‌ یونیورسٹی انتظامیہ کا بڑا فیصلہ | زرائع نیوز

مشال خان چالیسواں:‌ یونیورسٹی انتظامیہ کا بڑا فیصلہ

مردان: طالب علم مشال خان کے قتل کے باعث بند ہونے والی  عبدالولی خان یونی ورسٹی کو 40 روز بعد کھول دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان کی ولی خان یونی ورسٹی کو 40 روز بعد تعلیمی سرگرمیوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور طلبا کو چیکنگ کے بعد یونی ورسٹی میں جانے کی اجازت دی گئی۔ یونی ورسٹی کا گارڈن کیمپس جہاں طالب علم مشال خان کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا کو دو روز بعد کھولا جائے گا۔

دوسری جانب عبدالولی خان یونی ورسٹی میں سرچ آپریشن کے دوران ہاسٹلز کے کمروں سے اسلحہ، منشیات اور نشہ آور ادویات برآمد کر لی گئیں۔ پولیس کے مطابق ہاسٹل کے کمروں سے 4 پستول اور 10 میگزین برآمد ہوئیں۔ ڈی پی او مردان کا کہنا ہے کہ یونی ورسٹی ہاسٹلز کو کلیئر کر کے انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مردان کی خان عبدالولی خان یونی ورسٹی میں توہین آمیز کلمات کو جواز بنا کر طالب علم مشال خان کو مشتعل طلبا کے ہجوم نے بے دردی سے قتل کر دیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا اور واقعہ میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور ان سے تحقیقات جاری ہیں۔