کراچی : اہلحدیث میڈیاگروپ کےاعلامیہ کےمطابق ملک بھرمیں مختلف تبلیغی اجتماعات کانفرنس اورتقریب تکمیل بخاری شریف کے پروگراموں کاآغازہوچکاہے،رجب اورشعبان میں کثیرتعدادمیں پروگرام منعقد ہوتے ہیں جس میں علماءکرام خصوصی شرکت کرتے ہیں ،ان پروگراموں کےذریعےدعوت و تبلیغ اصلاح معاشرہ اور لوگوں کوخیرکی طرف بلانامقصدہوتا ہے۔
آج ہفتہ 18فروری کوچاندنی چوک پاپوش نگرنزدجامع مسجدمحمدپرسالانہ سیرت النبی کانفرنس صلی اللہ علیہ وسلم منعقد ہوگی،مرکزی خطاب علامہ ابتسام الہی ظہیرکاہوگاجبکہ دیگرعلما کرام میں مولاناقاری خلیل الرحمن جاوید ،علامہ ڈاکٹرعامرعبداللہ محمدی،مولانامفتی یوسف قصوری ،جمیل احمد،مولاناعبدالحنان سامرودی،مولاناابراہیم جوناگڑھی کےخطاب کرینگے۔
