Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بلیغ الرحمان کی کامران ٹیسوری سے ملاقات, دہشتگردی کے خلاف جنگ مل کر لڑنے کا عزم | زرائع نیوز

بلیغ الرحمان کی کامران ٹیسوری سے ملاقات, دہشتگردی کے خلاف جنگ مل کر لڑنے کا عزم

کراچی : گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی میں شہید اہلکاروں نے جانوں کی قربانی دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے۔گورنر پنجاب سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر ملکی سیاست اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب نے کراچی پولیس چیف کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور رینجرز اور پولیس کے کامیاب آپریشن پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ سب کو متحد ہو کر ملک کو دہشت گردی کے عفریت سے ایک بار پھر بچانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو بے پناہ معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، ملکی معیشت کو ازسرِ نو مضبوط کرنا ہوگا۔ملاقات کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ مل کر ایسا راستہ نکالنا ہے جہاں پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہو۔

گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ سب سے بڑا چیلنج دنیا میں پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے۔