Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
غیرضروری درآمدات میں کمی، برآمدات میں اضافہ ترجیح ہے : وزیراعظم | زرائع نیوز

غیرضروری درآمدات میں کمی، برآمدات میں اضافہ ترجیح ہے : وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اور فوری اقدامات کر رہی ہے، پاکستان کوموسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کا سامنا ہے، موجودہ حکومت کو گزشتہ حکومت کی بدانتظامی کے مسائل کے علاوہ سیلاب جیسی قدرتی آفت کا مقابلہ کرنا پڑا ، غیر ضروری درآمدات میں کمی اور بر آمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، تمام مشکلات کے باوجود حکومت شبانہ روز محنت سے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے کوشاں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف بین الاقوامی مالیاتی فرم روتھ چائلڈ اینڈ کمپنی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔علاوہ ازیں وزیراعظم نے کلنکرجھیل ،عمرکوٹ میں کشتی الٹنے کے واقعہ پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہارکیا ہے۔وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور انہیں ہرممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو حفاظتی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔ مزیدبرآں وزیراعظم نے کلر کہار میں مسافر بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی کیا ہے۔