Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
لڑکیوں‌کو محفوظ رکھنے کے لیے چپل ایجاد |

لڑکیوں‌کو محفوظ رکھنے کے لیے چپل ایجاد

نئی دہلی: بھارت میں بے قابو جنسی درندوں کا توڑ کرنے کیلئے نئی قسم کا جوتا ا یجاد کر لیا گیا ہے۔ شائد آپ کہیں گے کہ اس میں ایجاد والی کونسی بات ہے کیونکہ جنسی مجرموں کے علاج کیلئے جوتے کا استعمال تو صدیوں سے چلا آرہا ہے۔

دراصل یہ کوئی عام جوتا نہیں بلکہ بجلی کا زبردست جھٹکا لگانے والا جوتا ہے، جسے سکول کے طالبعلم سدھارت منڈالا نے فزکس اور کمپیوٹر سائنس کے بنیادی اصولوں کو استعمال کرتے ہوئے ایجاد کیا ہے۔

منڈالا نے بتایا کہ ”الیکٹرو شو“ کہلانے والی چپل میں ”پیزو الیکٹرک ایفکٹ“نامی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے۔ یہ خاص قسم کے سرکٹ پر مشتمل ٹیکنالوجی ہے جو چلنے کے دوران برقی توانائی پیدا کرتی ہے۔ جوتا پہننے والا جتنا زیادہ چلتا ہے اس کے اندر اتنی ہی زیادہ برقی توانائی ذخیرہ ہوتی چلی جاتی ہے ۔

منڈالا نے بتایا کہ اس جوتے کا استعمال بہت سادہ ہے، یعنی اسے روایتی طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کی بیٹری چارج ہونے سے اس میں کرنٹ بھر جاتا ہے، اور جونہی یہ کسی کو مارا جاتا ہے تو اسے کرنٹ کا اتنا زور دار جھٹکا لگتا ہے کہ اوسان خطا ہو جاتے ہیں۔

منڈالا نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد یہ جوتا مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔