آئین کے تحت پارلیمنٹ سب سے سپریم ہے, مراد علی شاہ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ توہین عدالت سے ڈرایا جاتا ہے۔ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے تحت آئین پاکستان کے 50 سال مکمل ہونے پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین کا دفاع ارکان اسمبلی، کابینہ ارکان اور عدلیہ کا کام ہے، ان تین کے سوا سب کا کام آئین پر عمل کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین پر عمل درآمد ہر شہری کا فرض ہے، آئین کے تحت پارلیمنٹ سپریم ہے,قانون کے تحت وزیراعظم، وزراءاعلیٰ، وزراء پر دوران ڈیوٹی کوئی کیس نہیں بنایا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ آج مجھ سمیت سندھ کابینہ کے تقریباً سب وزراء پر کیسز ہیں، ایگزیکٹیو کی حیثیت سے مجھے کمزور کر دیا گیا ہے, ہمیں خود کو مضبوط بنانا چاہیے تاکہ ڈلیور کرسکیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ 1973 کا آئین اصل حالت میں بحال کیا جائے, پاکستان کو متفقہ آئین دینا شہید ذوالفقار علی بھٹو کا کارنامہ ہے، جس نے سب کو آئین کی منظوری کےلیے اکٹھا کیا۔