سندھ میں ڈیجیٹل مردم شماری کے نئے اعدادو شمارجاری ,کراچی کی آبادی میں اضافہ

کراچی : سندھ میں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

نئے اعدادوشمار کے مطابق کراچی اور حیدر آباد کی آبادی کتنی ہو گئی ؟ اس حوالے سے تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں ۔

سندھ کی آبادی ساڑھے 5 کروڑ سے تجاوز کرگئی جو 5 کروڑ 50 لاکھ 85 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

زرائع کے مطابق ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ نے ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کے نئے اعداد و شمار جاری کر دئیے ہیں ۔

ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ منور گھانگرو نے بتایاکہ سندھ کی آبادی ساڑھے 5 کروڑ سے تجاوز کرگئی جس کی تعداد 5 کروڑ 50 لاکھ 85 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

کراچی کی آبادی 1 کروڑ 79 لاکھ 65 ہزار سے زائد ہوگئی۔

حیدر آباد ڈویژن میں1 کروڑ 19 لاکھ 78 ہزار 208 افراد کی گنتی ہوئی ہے۔

منور گھانگرو کے مطابق لاڑکانہ ڈویژن میں 79 لاکھ 90 ہزار 96، سکھر 62 لاکھ 14ہزار 842 افراد اور شہید بے نظیر آباد ڈویژن میں 59لاکھ 78 ہزار 147 افراد کی مردم شماری ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ میر پور خاص ڈویژن کی آبادی 49لاکھ58 ہزار 562افراد تک پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: