ممبئی : منی لانڈرنگ میں ملوث گرفتار ملزم سکیش چندر شیکھر نے اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کی تردید کر دی۔رپورٹس کے مطابق ملزم سکیش چندر شیکھر کو نئی دہلی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
چندر شیکھر نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ جیکولین فرنینڈس کا 200 کروڑ روپے کی اس منی لانڈرنگ کے کیس سے کوئی تعلق نہیں اور اُنہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، میں یہاں ان کی حفاظت کے لیے موجود ہوں۔
