Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ملک بھر میں 28 فروری سے 2 مارچ تک بارشوں کی پیشگوئی | زرائع نیوز

ملک بھر میں 28 فروری سے 2 مارچ تک بارشوں کی پیشگوئی

کراچی : محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں نئے سسٹم کے تحت بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق منگل 28 فروری سے جمعرات 2 مارچ تک بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

میٹ آفس کے مطابق اس دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔اسلام آباد میں اس دوران پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ مغربی ہوائیں 28 فروری کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونگی۔ مغربی ہوائیں مارچ کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں پھیل جائیںگی۔

رپورٹ کے مطابق 28 فروری سے 2 مارچ تک مری میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جب کہ گلیات، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی تیز ہوا کے ساتھ بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔محکمے کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے سسٹم کے تحت اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، گجرانوالہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ اس موقع پر محکمہ موسمیات کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔