Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کامر ان ٹیسوری سے کورین قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ اتفاق | زرائع نیوز

کامر ان ٹیسوری سے کورین قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ اتفاق

کراچی: گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے کوریا کے نئے قونصل جنرل یی سنگ ہو نے گورنرہائو س میں ملاقات کی ۔

گورنر سندھ نے کراچی میں تعیناتی پر ان کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، باہمی تجارت کے فروغ اور سوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

گورنرسندھ نے کہا کہ امید ہے آپ کی کاوشوں سے صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک کوریا دوطرفہ اقتصادی تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں کو ریا کی سرمایہ کاری کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی،زراعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری سے کے سازگار نواقع موجود ہیں۔ کوریا کے قونصل جنرل کوریا کے سرمایہ کار صوبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔