کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب احمد کے ساتھ سمن آباد کی حدود میں ہونے والی واردات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر مجروموں کو گرفتار کریں۔
اپنے بیان میں صدرکے یوجے (دستور)خلیل ناصر اور جنرل سیکریٹری نعمت خان نے کہا شہر میں ڈکیتوں کا راج ہے اور پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے عوام کو تحفظ دینے میں ناکام رہے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بڑھتی ہوئی لوٹ مار کی وارداتوں کی روک تھام کی جائے۔ واضح رہے کہ آج سمن آباد تھانے کی حدود میں مجرموں نے سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد سے ان کا موبائل اور نقدی چھینی اور باآسانی فرار ہوگئے۔
واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کے سیکریٹری جنرل کو سمن آباد میں مسلح ڈکیتوں نے لوٹ لیا ہے۔
