ڈیل ہو گئی, پاکستان روس سے ایندھن خریدے گا, مصدق ملک

کراچی : وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے ڈیل کر لی ہے، پاکستان اپنی ضرورت کا ایک تہائی ایندھن روس سے خریدے گا۔کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ مقامی صنعت کو تحفظ دینے سے اشیاء سستی ہوتی ہیں، پیداوار بڑھانے سے خوشحالی آتی ہے، ٹیرف کا تحفظ خوشحالی نہیں لاتا ہے۔

مصدق ملک کا کہنا ہے کہ سستا قرض اسکیم میں 600 ارب کی فیکٹریاں لگالیں لیکن چلانے کے لیے گیس نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: