Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی کے دیہات کو ریگولرائز کرنے کیلئے 10رکنی کمیٹی قائم | زرائع نیوز

کراچی کے دیہات کو ریگولرائز کرنے کیلئے 10رکنی کمیٹی قائم

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے کراچی کے دیہات کو ریگولرائز کرنے کے لیے وزیر ریونیو سندھ مخدوم محبوب الزماں کی سربراہی میں دس رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جسکا سندھ حکومت کے محکمہ لینڈ یوٹیلائزیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

کمیٹی میں وزیراعلیٰ کے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن، ممبر ویلج آباد، ایم این اے عبدالحکیم بلوچ، ایم پی اے محمد سلیم بلوچ، سابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اشفاق احمد، ڈائریکٹر سیٹلمنٹ سروے اینڈ لینڈز،محکمہ ریکارڈ اور متعلقہ ڈپٹی کمشنرز شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دیہی علاقوں استحکام کے لیے گاؤں وار سروے کرنے کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی 21 اگست 2008 کو سندھ حکومت کی دیہات کو ریگولرائز کرنے کی پالیسی کے تحت آبادکاری کے لیے کسی بھی گاؤں کا جائزہ لے گی، رہائشی اور تجارتی علاقوں کی الگ الگ شناخت کرے گی اوردیہات کو ریگولرائز کرنے کی سفارشات کرے گی۔

عدالتوں اور نیب میں زیر سماعت مقدمات یا انکوائریز کے حوالے سے ہر گاؤں کی الگ الگ تصدیق کرے گی۔