مقبوضہ کشمیر : پاکستانی آرمی چیف کی تصاویر والے پوسٹر چسپاں

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹرمختلف علاقوں میں چسپاں کئے گئے ہیں ۔

پوسٹروں میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرنے اور کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی حمایت کرنے پر ان کاشکریہ ادا کیاگیا ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر اور اسکے ملحقہ دیگر علاقوں میں متعدد مقامات پرجنرل عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹرزچسپاں کئے گئے ہیں جن پر آرمی چیف کے بیان کا متن بھی درج ہے کہ’’ دنیا کو انصاف کو یقینی بنانا چاہیے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیاجاناچاہیے‘‘۔

کشمیری یوتھ اور سولجر آف اسلام کی طرف سے چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں بزرگ کشمیری حریت رہنما مرحوم سید علی گیلانی کا مشہور نعرہ ’’ہم پاکستانی ہیں اورپاکستان ہمارا ہے‘‘بھی درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: