کراچی : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لاہور میں ممکنہ گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کے رہنماؤں ،عہدیداران اورکارکنان کی جانب سے کیےجانے والے احتجاج کے خلاف 6 تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے۔
مقدمات ہنگامہ آرائی،توڑ پھوڑ، پتھراؤ، سڑک بلاک کرنے،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے،ہوائی فائرنگ ،اقدام قتل،کارسرکارمیں مداخلت ،مقابلے،وفاقی و صوبائی حکومت اوروزیراعظم پاکستان کے خلاف شہریوں کو اکسانے اورانسداد دہشت گردی سمیت دیگردفعات کے خلاف درج کیے گئے،مقدمات میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ،رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی ،سعید آفریدی،شاہنوازجدون،رکن قومی اسمبلی عالمگیرخان مسعود اور کراچی ڈویژن کے نائب صدرڈاکٹر مسرور سیال سمیت پی ٹی آئی کے دیگررہمناؤں ،عہدیداران اور کارکنان کے خلاف درج کیے گئے ہیں۔
سپرہائیوے الاصف اسکوائر افغان کٹ پر کیے جانے والے احتجاج کامقدمہ سچل تھانے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ ،دولت خان اور عمرخان سمیت150 عہدیداروں و کارکنان کے خلاف درج کیا گیا ، نیشنل ہائی وے مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب کیے جانے والے احتجاج کا مقدمہ شاہ لطیف تھانے میں پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے نائب صدر ڈاکٹر مسرور سیال ،سعید افغانی، قلندر مسعود، قاضی ظفر، نعمت سواتی، احسان خٹک، طاوس خان ،غلام مصفطیٰ اور شید ندیشی سمیت دیگرکے خلاف درج کیا گیا، بنارس چوک پر کیے جانے والے احتجاج کا مقدمہ پیر آباد تھانے میں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی ، عبدالمید ، ادریس ، رانا جعفر ، ارشد ، اسد زمان ، محسن ،شعیب ، سرفراز سمیت 40 سے 45 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ، ایم ٹی خان روڈ ایف آئی اے ہیڈ آفس کے قریب کیے جانے والے احتجاج کا مقدمہ ڈاکس تھانے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی شاہنواز جدون ، رفیق ، محمد ایوب ، خالد شاہ ، طارق خان ، امین خان ، مدثر ، حارث ، انیس سومرون ، شاہ زیب ، ارسلان علی ، کامران ، طارق جدون سمیت دیگر کے خلاف درج کیا گیا ، نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی فائیو اسٹار پر کیے جانے والے احتجاج مقدمہ نارتھ ناظم آباد تھانے میں وجاہت علی ، بلال ، واجد ، اول خان ، عمر درانی ، جعفر شاہ ، قاسم ، عامر ، کماس خان ، مصطفیٰٗ ، وجاہت صدیقی ، اعتماز خان ، محمد فیضان اور دیگر صورت شناس کے خلاف درج کیا گیا۔
حسن اسکوائر ایکسپو سینٹرکے قریب کیے جانے والے احتجاج کاممقدمہ پی ٹی آے کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان مسعود،رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی سمیت 31 کارکنان و عہدیداروں کے خلاف عزیز بھٹی تھانے میں درج کیا گیا۔۔
