Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
روس کا پاکستان کو ایل این جی دینے سے انکار | زرائع نیوز

روس کا پاکستان کو ایل این جی دینے سے انکار

اسلام آباد: روس نے پاکستان کو ایل این جی دینے سے انکار کردیا۔ پاکستان کو روس سے ایل این جی گیس کے حصول کے حوالے سے کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔

رپورٹ کے مطابق روس نے پاکستان کو ایل این جی دینے سے معذرت کی ہے۔ روسی حکومت کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایل این جی فراہمی کے طویل المدتی معاہدے پہلے ہی کر چکے، جبکہ اسپاٹ مارکیٹ میں بھی گنجائش نہیں ہے۔

روس نے پاکستان کو مارچ 2023کے آخر تک خام تیل برآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان اور روس کے تجارت، معیشت ، سائنس اور تکنیکی تعاون کے بارے میں بین الحکومتی کمیشن کے آٹھویں اجلاس ہوا۔اجلاس کی سربراہی وزیر توانائی نکولے شلگینوو اور پاکستان کے وفاقی وزیراقتصادی امور سردارایازصادق نے کی۔

اجلاس میں دونوں ممالک کے وزرا سمیت اعلیٰ سطح وفد نے شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے ایک مضبوط اور جامع اقتصادی تعلقات کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

اجلاس کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان 3 معاہدے طے پائے گئے جس میں کسٹم معاملات میں تعاون اور باہمی مدد سے متعلق معاہدہ، ایئر ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا، جس میں ڈیٹا ایکسچینج کے تعاون بھی شامل ہے۔